Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ٹیم کے جوابی حملے کیلئے تیارہیں، اسٹیون اسمتھ

بنگلور... آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ پونے ٹیسٹ میں کامیابی پر زیادہ مطمئن نہ ہوں کیونکہ ہندوستانی ٹیم اب پوری قوت سے پلٹ کر وار کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو میں ا نہوںنے کہا کہ اس فتح کی اہمیت اور لطف اپنی جگہ لیکن ابھی مزید3 میچ کھیلنے ہیں۔ کوشش کی جائے گی کہ فتوحات کا تسلسل اسی طرح جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہند کی 19 مسلسل فتوحات کا سلسلہ توڑ کر اسے بڑی شکست سے دوچار کیا لیکن ہند اب بھی نمبر ون ٹیم ہے مجھے یقین ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میں بھرپور جوابی حملہ کرتے ہوئے پونے ٹیسٹ میں ناکامی کا بدلہ لینے کی کوشش کرے گی ہمیں اس کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ابھی سیریز جیتنے یا بچانے کیلئے طویل سفر کرنا ہے اس لئے ایک کامیابی پر مطمئن ہونا مہنگا پڑ سکتا ہے۔ اس بات پر زیادہ خوشی ہے کہ ٹیم اور کھلاڑی اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ رہے ہیں یہی ہماری اچھی کارکردگی کی بنیادی وجہ ہے۔ 
 

شیئر: