Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان جاکر کھیلنے کیلئے بیتاب ہوں، شکیب الحسن

دبئی... پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی طرف سے کھیلنے والے بنگلہ دیشی آل راونڈ شکیب الحسن نے کہا ہے کہ پاکستان جاکر کھیلنے کیلئے بے تاب ہوں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ آخری مرتبہ 2008 ءمیں پاکستان جاکر کھیلا تھا ۔ وہ خوشگوار تجربہ مجھے اب بھی یاد ہے۔ پاکستانی شائقین نے بھرپور احترام او رمحبت دی جبکہ گراونڈز اور مجموعی ماحول بھی بہت شاندار تھا۔ شکیب نے کہا کہ اگر پاکستان سپر لیگ کے میچ ملک میں ہوتے تو لیگ میں زیادہ رونق نظر آتی اور ہم بھی شائقین کے جوش و جذبے سے لطف اندور ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں قومی ٹیم کی مصرفیات سے پشاور زلمی کے فائنل میں پہنچنے کے باوجود فائنل نہیں کھیل سکوں گا۔ میری خواہش ہے کہ پشاور زلمی اس مرتبہ لیگ ٹائٹل اپنے نام کرلے۔ شکیب الحسن نے سپرلیگ کے پہلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی ک تھی ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کنگز نے لیگ کے آخری مراحل میں عمدہ کارکردگی دکھا کر ثابت کو نہ صرف حیران کردیا بلکہ یہ ٹیم اب خطرہ بنتی جارہی ہے۔

شیئر: