Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعظم خان کا کام ہی چاپلوسی ہے ،مایا وتی

لکھنو... بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا ہے مسلمان بی جے پی کو شکست دینے کے لئے بی ایس پی میں شامل ہو رہے ہیں۔مسلم رہنماوں خاص طور پر اعظم خاں کی مسلمانوں پر تنقید مناسب نہیں۔ مایاوتی نے کہا کہ اعظم کا کام ہی چاپلوسی ہے۔ وہ اپنا ضمیر مار کر ملائم سنگھ اور ان کے ببوا کی چاپلوسی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ایس پی کا غلام بنانے کی سازش مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔اب مسلم معاشرے کے لوگ خود اپنے اچھے برے کو سمجھ کر فیصلہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر ووٹ دیا تاکہ بی جے پی اینڈ کمپنی اور فرقہ وارانہ طاقتوں کو شکست دے سکیں۔ اعظم خاں کی نارا ضی کی یہی وجہ ہے۔ انہیں اپنے مستقبل سے زیادہ اپنی قوم کی، صوبے کی اور ملک کی فکر پہلے کرنی چاہئے۔مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی نے کبھی کسی سماج کا سر جھکنے نہیں دیا۔ انہوں نے ایس پی اور بی جے پی پر ملی بھگت کا الزام بھی لگایا۔
 

شیئر: