Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے گلوکار سمجھیں، علی قلی مرزا

ممبئی .... اداکار و گلوکار علی قلی مرزا نے کہا ہے کہ بنیادی طور پر میں گلوکار ہوں اور چاہتا ہوں کہ لوگ بھی مجھے گلوکار سمجھیں۔ دہلی کے کالجوں میں پرفارم کرنا مجھے اچھا لگتا ہے۔ اس بات کا خیال رکھتا ہوں کہ زیادہ ریئلٹی شوز نہ کروں۔ علی قلی جب سے بگ باس سیزن 8 کا حصہ بنے ہیںانکے کیریئر میں نشیب و فراز آتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شو میں شرکت سے قبل میں بہت کم شوز کیا کرتا تھا لیکن اب 15شوز میں گانے کی آفر ز آئی ہیں۔ اپنی موسیقی کی وجہ سے نارتھ انڈیا میں میرے مداحوں کی تعداد بڑھی ہے۔ اسی لئے میں دہلی کے شوز میں شرکت کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔دہلی والے شو کا مزہ لینا جانتے ہیںاور جب لوگ موسیقی کو پسند کرتے ہیں تو میں انکا احترام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی میرے پاس دہلی کے 3 کالجوں کی جانب سے دعوت آئی ہے۔ کیونکہ میں مغل ہوں اسلئے دہلی میں مغلئی کھانا کھانے سے گریز نہیں کرتا۔ ان میں نہاری، مٹن بریانی اور حتی کہ چھولے کلچے بھی شامل ہیں۔
 

شیئر: