Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند میں 10لاکھ بینک ملازمین کی ہڑتال

نئی دہلی .... ہند بھر میں 10لاکھ بینک ملازمین نے منگل کو ہڑتال کردی۔ متعدد شاخیں یا تو بند رہیں یا پھر غیر فعال رہیں۔ کمرشل بینکوں کی 85ہزار شاخیں جبکہ کوآپریٹو بینکوں اور دیگر کی ایک لاکھ 5ہزار شاخوں کے ملازمین ہڑتال پر ہیں۔ ان میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا بھی شامل ہے۔انہوں نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ قرضوں کی عدم واپسی پر بینکوںکے اعلیٰ افسران کا محاسبہ کیا جائے۔ ہڑتال کے نتیجے میں کیش ڈپازٹ اور بینکوں سے رقم نکلوانے اور40لاکھ چیکس کی کلیئرنس پر زبردست اثر پڑا ہے۔ یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز نے ہڑتال طلب کی تھی۔ اس میں 9یونینیں شامل ہیں جبکہ 2یونینیں اس کا حصہ نہیں۔ بینک ملازمین حکومت اور بینکنگ سیکٹر میں مستقل ملازمتوں کی آﺅٹ سورسنگ کے بارے میں اصلاحات کی تجاویز کے مخالف ہیں۔ یونین کے اعلی عہدیداروں کا کہناہے کہ ہمارے تمام مطالبات حل کرنے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد ہڑتال کی گئی ہے۔21فروری کو چیف لیبر کمشنر سے ہونے والی بات چیت میں تعطل ختم کرنے کی ساری کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔
 

شیئر: