Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسکر والے مجھ پر توجہ دیتے رہے اور غلطی کر بیٹھے، ٹرمپ

واشنگٹن .... صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آسکر کی تقریب کے اختتام پر جو ہنگامہ ہوا ہے وہ صرف اس وجہ سے ہوا کہ ہالی وڈ والے اپنے شو کے بجائے میرے بارے میں ہی سوچتے رہے۔ اوول آفس میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آسکر کے منتظمین نے سیاست پر توجہ دی اور اسی وجہ سے آسکر کے نام سے تقریب میں انکی توجہ بٹی رہی۔ یہ بات افسوسناک ہے کیونکہ اس سے آسکر کے گلیمر میں حرف آیا۔ میں آسکر کی تقریب میں شرکت کرتا رہا ہوں لیکن جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے۔ واضح رہے کہ تقریب کے آخری لمحات میں ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین میں لڑائی ہوئی تھی جبکہ منتظمین نے غلط لفافہ اٹھایا تھا جسکی وجہ سے جیتنے والی فلم کا غلط اعلان ہوا۔
 

شیئر: