Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساوتھ انڈین کھانوں سے دیپکا کی رغبت

ممبئی .... بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈکون سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے ہمیشہ ہی رابطے میں رہتی ہیں۔ یہ مداح سوشل میڈیا پر انکی فلموں کے بارے میں لکھتے رہتے ہیں اور وہ بھی انہیں جواب دیتی ہیں۔ انکے آبائی شہر بنگلور سے کالج کی ایک طالبہ اپرنا ایر بھی دیپکا اور انکی ٹیم سے رابطے میں رہتی ہیں۔ دیپکا نے کئی مواقع پر ساﺅتھ انڈین کھانوں سے اپنی رغبت کا اظہار کیا۔ خاص طور پر ایسے کھانے جو گھر میں پکے ہوئے ہوں۔ اپرنا نے دیپکا سے گزشتہ 2برسوں میں 4مرتبہ ملاقاتیں کی ہیں اور وہ اپنے ہاتھ کے پکے کھانے لیکر دیپکا کے پاس پہنچتی ہیں۔
 

شیئر: