Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرتاج عزیز ای سی او وزارتی کونسل کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد,,,,مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو ای سی او وزارتی کونسل کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ۔ وزارتی کونسل سے خطاب کے دوران مشیر خارجہ نے کہا کہ خطے کو دہشت گردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے۔ چیلنجزسے نمٹنے کے لئے مل کرکاوشیں کرنا ہوں گی ۔ ایس ی اورکن ممالک میں رابطوں کے فروغ سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔تنظیم کے سیکرٹری جنرل خلیل ابراہیم نے کہا کہ رکن ملکوں کی مجموعی پیداوار ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔خطے میں غذائی تحفظ کیلئے کئی منصوبے زیر غور ہیں۔ رکن ممالک کے درمیان موثر مواصلاتی نظام کیلئے منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ تمام رکن ملکوں کو مشترکہ چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ ای سی او رکن ملکوں میں تعلقات کا بہترین فورم ہے۔یہ تنظیم رکن ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔اس تعاون کو مزید موثر بنانے کیلئے و ژن 2025 تیار کیا گیا ہے۔ اس پر عمل درآمد کے لئے تمام رکن ممالک کو کام کرنا ہوگا۔ ای سی او کو توانائی سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔

 

شیئر: