Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی شخصیت میں تبدیلی کسی بھی وقت ممکن

ایڈنبرا..... یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے شعبہ نفسیات کے سائنسدانوں نے ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ انسانی شخصیت ایک عرصے تک خاص ڈگر پر چلتی ہے اور یہ سلسلہ کئی برسوں پر محیط ہوتا ہے۔ مگرشخصیت میں اچانک تبدیلی کسی وقت بھی ممکن ہے۔ 14سال کی عمر میں ایک شخص کی جو بھی شخصیت بنتی ہے وہ 77سال کی عمر تک ایک ڈگر پر نہیں رہتی۔ یہ تحقیقی رپورٹ انسانی رویے اورکردار کے بارے میں ہونے والی طویل ترین تحقیق کا حصہ ہے۔ اس تحقیقی عمل کا آغاز1947ءسے کیا گیا اور پھر ابتدائی جائزے میں شامل کئے گئے افراد سے 63سال بعدرابطہ کیاگیا اور انکی شخصیت کے حوالے سے ان سے بات کی گئی تو پتہ چلا کہ14سال والی کوئی بھی کیفیت اس وقت موجود نہیں۔ انسانی شخصیت کی بنیاد جن6مبادیات پر مبنی ہوتی ہے ان میں سے کوئی ایک بھی عنصر ان لوگوں کی پیرانہ سالی کے وقت نظر نہیں آئی۔ یہ تحقیقی رپورٹ نفسیات اور سن رسیدگی کے موضوع پر شائع ہونے والے جریدے میں چھپی ہے۔
 
 

شیئر: