Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک کو مانیٹر اور موسمی حالات بتانے والے بجلی کے کھمبے

سان ڈیاگو .... جنرل الیکٹرک اور اے ٹی اینڈ ٹی کے تعاون سے سان ڈیاگو میں سڑکوں پر ایسی لائٹس لگائی گئی ہیں جو نہ صرف ٹریفک کو مانیٹر کرسکتی ہیں بلکہ یہ بھی بتا سکتی ہیں کہ کس طرف سے فائرنگ کی گئی۔ ان کھمبوں پر کیمرے ، مائیکرو فون اور سنسر ز لگے ہوئے ہیں۔ سڑکوں پر لگے ہوئے ان روشنی کے کھمبوں کی کل تعداد 3ہزار ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ یہ ٹیکنالوجی اس کےساتھ یہ بات بھی بتا سکے گی کہ سڑکوں پر گاڑیو ںاور لوگوں کاہجوم کتنا ہے یا علاقے میں موسمی صورتحال کیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کا کہناہے کہ وہ اس طرح کی مزید 14ہزار اسٹریٹ لائٹس لگائیں گے جس پر لاگت کا تخمینہ 30ملین ڈالر ہے۔
 

شیئر: