Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوہی چاولہ وزیر دفاع بنیں گی

 ممبئی ...بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ ویب سیریز میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ جوہی نے ڈائریکٹر ناگیش ککنور کی ہدایت کاری میں ویب سیریز میں کام کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ جوہی نے اپنے کیریئر میں کبھی پولیس یا فوج کے افسر کا کردار نہیں نبھایا ۔ ناگیش مسلح افواج پر ویب سیریز بنا رہے ہیں جس میں خواتین کمانڈوزنظر آئیں گی۔ اس سیریز میں جوہی وزیر دفاع کا کردار ادا کریں گی۔ سیریزمیں بتایا جائے گا کہ کس طرح جوہی اپنی فوج کے حوصلے بلند کرتی ہیں۔ اس وقت جوہی گجرات کے شہر ستارا میں ویب سیریز کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔ 

 

شیئر: