Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیزی سے سامان پہنچانے کیلئے ڈرونز اور وین

بارسلونا .... امریکی کارساز کمپنی فورڈ نے از خود چلنے والے ڈرونز اوروین تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ دونوں ہی آئندہ ایک شہر سے دوسرے شہر تک تیزی سے سامان پہنچانے میں کام آئیں گے اور یوں شہر کی سڑکوں پر گاڑیوں کی گنجانی کم ہوگی۔ یہ دونوں خود سامان اٹھا کر رکھا کریں گے او رپہنچائیں گے جبکہ سامان کو ڈبوں میں رکھنے کا کام بھی یہیں کرینگے۔ فورڈ ملازمین کی ٹیم اس سارے منصوبے پر کام کررہی ہے۔ اگرچہ گاڑیاں اپنا سامان لیکر منزل تک پہنچیں گی اور ڈرونزکو ان جگہوںپر استعمال کیا جائیگا جہاں گاڑیو ںکے ذریعے رسائی ممکن نہیں ۔ ان میں انتہائی اونچی اونچی عمارتیں شامل ہیں جہاں پارکنگ انتہائی مشکل ہوتی ہے۔
 

شیئر: