Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آندھر ا میں بس نہر میں جا گری،11ہلاک

 حیدرآباد ..آندھرا پردیش میں منگل کی صبح ضلع کرشنا میںوجے واڑہ کے قریب مسافر بس نہر میں جا گری۔ 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ کئی کی حالت نازک ہے ۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ مسافر بس بھونیشور سے حیدرآباد جار ہی تھی۔ڈرائیور نشے کے باعث کنٹرول نہ رکھ سکا ۔بس پل سے نہر میں جا گری ۔پولیس حکام نے بتایا حادثے میں بس تباہ ہوگئی ۔مسافر گاڑی کے اندر پھنس گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا بس فلائی اوور کی ریلنگ توڑتی ہوئی نہر میں گری ۔ بس میں38 مسافر سوار تھے ۔بیشتر کا تعلق وشاکھا پٹنم سے ہے۔

 

شیئر: