Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

 اسلام آباد...اسلام آباد،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں منگل کی شام زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ری ایکٹر اسکیل پر شدت 6 ریکارڈ کی گئی ۔ اس کا مرکز تاجکستان میں 10 کلو میٹر زیر زمین تھا۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور ،خیبر ایجنسی، چلاس، بٹ گرام، شانگلہ، لوئر دیر کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں اور گلگت بلتستان میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

شیئر: