Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر ایس ایس کے طلبہ ونگ کیخلاف ریلی

نئی دہلی... دہلی یونیورسٹی کے تمام کالجوں کے طلبہ نے منگل کو آر ایس ایس کے طلبہ ونگ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کی غنڈہ گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ ریلی سے عام آدمی پارٹی کے سابق لیڈر یوگیندر یادو نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ وطن پرستی کا سبق آر ایس ایس سے نہیں بلکہ گاندھی جی سے لیں گے۔ جس طرح کی غنڈہ گردی کالجوں میں ہورہی ہے اس سے قبل ایسا کبھی نہیں دیکھا گیا۔ جن لوگوں نے جدوجہد آزادی کیلئے خون کا قطرہ نہیں بہایا وہ ہمیں نیشلزم کا سبق پڑھا رہے ہیں۔ ریلی سے سیاستدانوں ، سماجی کارکنوں اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے خطاب کیا جس میں اے بی وی پی کی مذمت کی گئی اور حکومت پر الزام لگایا کہ وہ جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے۔ 

شیئر: