Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر انڈیا کی نجکاری نہیں ہورہی،وزارت شہری ہوا بازی

نئی دہلی... مرکزی وزارت شہری ہوا بازی نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ایئرلائن ایئر انڈیانجی شعبے کو فروخت نہیں کی جارہی ۔ وزارت کے سیکریٹری راجیو نین چوبے نے منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایئرانڈیا کی نجکاری سے متعلق خبریں نشر ہورہی ہیں جو بے بنیاد ہیں۔ میڈیا کے بعض حلقوں میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ حکومت ایئرانڈیا کے 81 فیصد حصص نجی شعبے کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ چوبے نے کہا کہ حکومت کے سامنے ایئر انڈیا کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ۔ ایئرلائنز کے 21 فیصد حصص تو دور کی بات، ایک بھی حصص فروخت نہیں کریں گے۔ انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ اس طرح کی بے بنیاد خبریں شائع یا نشر کرکے ابہام پیدا نہ کر۔ واضح رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں گشت کررہی تھیں کہ حکومت بہت جلد ایئرانڈیا کی نجکاری کا فیصلہ لینے والی ہے تاکہ اس کے ناقابل برداشت قرض ادا کئے جاسکیں۔ 

شیئر: