Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرحدی علاقے نیدر وڈ کا گھر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

ہرٹفورڈ شائر اور ورسٹر شائر کی سرحد پر واقع نیدر وڈنامی علاقے میں ایک گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے کیونکہ یہ گھر بنیادی طور پر ایک ہوٹل ہے تاہم یہ عام نہیں ہے اور خاص لوگ ہی یہاں آتے ہیں۔ تاہم اس کے اندر موجود سہولیات بہت ہیں۔ہائیڈ نامی اس مکان میں 20مہمانوںکی گنجائش ہے جبکہ یہاں بے شمار ایسی چیزیں ہیں جو تاریخی حوالے رکھتی ہیں او ر قیام کرنے والوں کیلئے خوشی کا باعث ہوتی ہیں۔ یہاں کام کرنے والے شیف بھی اپنی مہارت کے حوالے سے مشہور ہیں جبکہ چیف شیف جیمزفلیچر کئی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ ڈرائیوروں ، باورچیوں اور ویٹر سب کا لباس کچھ ایسا ہے کہ آپ بھلانے کی کوشش کے باوجود آپ نہیں بھول سکیں گے۔ اس کے اندر جوریلوے لائن بچھائی گئی ہے اس میں ا یک دخانی انجن ہے اور ایک حصہ مسافروں کے بیٹھنے کا ہے۔ دخانی انجن سے باقاعدہ دھواں نکلتا ہے اور اس سے بچے بطور خاص زیادہ خوش ہوتے ہیں۔اس کے اندر کے بیڈ روم بھی قرون وسطی کی یاد دلاتے ہیں۔

شیئر: