Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر ایشیا کا طیارہ ملائیشیا کے بجائے میلبورن پہنچ گیا

 ایئر بس کا ایک طیارہ جو سڈنی سے کوالالمپور جانے والا تھا ہواباز کی غلطی سے ملائیشیا کے بجائے آسٹریلیا پہنچ گیا اور میلبورن ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔ لینڈنگ معمول کے مطابق ہوئی ۔ اس لئے کوئی حادثہ رونما نہیں ہوسکا۔ مگر یہ حادثہ اپنی جگہ خود ہی حیران کن ہے کہ آخر ملائیشیا جانے والا طیارہ میلبورن کیسے پہنچا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ طیارے کے ہواباز نے غلط ڈیٹا اور دیگر معلومات کمپیوٹر میں فیڈ کردیا تھا۔آسٹریلیا کی ٹرانسپورٹ سیفٹی پر نظر رکھنے والے ادارے کا کہناہے کہ غلطی کا مرتکب ہواباز 18ماہ سے A330طیارے اڑاتا رہاتھا۔ اسلئے اسے نا تجربہ کار نہیں کہا جاسکتا تاہم ایسی غلطیاں کسی بڑے حادثے کا سبب بننے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ واضح ہو کہ فضائی سفر کرنے والوں کیلئے ملائیشیا کی فضائی کمپنی ایک عرصے تک پریشانی کا سبب قرار دی جاتی رہی ہے اور ابھی حال ہی میں یہ سلسلہ ختم ہوا تھا کہ نئی بات سامنے آئی ہے۔

شیئر: