Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسروں کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرنے کیلئے مینڈیٹ نہیں ملا، نتیش

نئی دہلی(نمائندہ اردو نیوز)بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے عظیم اتحاد کے اتحادی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کے دیئے گئے بیان پر کہا ہے کہ تمام معاملات پر رد عمل ظاہر کرنے کیلئے انہیں عوام کی حمایت نہیں ملی۔ کمار نے یہاں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد محمد شہاب الدین کے ان کے بارے میں دیئے گئے بیان کے سلسلے میں صحافیوں کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ تمام معاملات پر رد عمل ظاہر کرنے کیلئے انہیں مینڈیٹ نہیں ملا ۔ انہوں نے میڈیا کو بھی مشورہ دیا کہ اپنا وقت اور اخبارات میں صفحات کو ضائع نہ کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دنیا کو یہ معلوم ہے کہ بہار کے لوگوں کا کیا مینڈیٹ ہے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ وہ مینڈیٹ پر چلیں یا کوئی آدمی کچھ بول رہا ہے اس پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام باتوں پر انہوں نے کبھی دھیان نہیں دیا اور ان چیزوں کی کوئی اہمیت نہیں۔

شیئر: