Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روبوٹ اور کمپیوٹر انسانوں سے زیادہ جرائم کرینگے، ماہرین

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2040ءتک روبوٹ اور کمپیوٹر انسانوں سے زیادہ جرائم کررہے ہونگے۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ جو روبوٹ انسان تیار کررہا ہے ایک دن خود اس پر حملے کریگا۔ 2015ءمیں سائبر کرائم میں 53فیصد اضافہ ہوا اور اب بھی اضافہ جاری ہے۔ اگرپروگرامنگ درست نہ کی گئی یا ان پروگراموں کو ہیک کرلیا گیا تو بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کاروں اور طیاروں کے بھی زیادہ حادثات ہونگے۔ یورپ ، مشرق وسطی اور افریقہ کے چیف ٹیکنالوجی افسر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ابھی کچھ وقت کی بات ہے جب ہم دیکھیں گے کہ لوگ اپنے آپ کو بے سہارا تصور کرینگے۔ بیلجیئم میں پچھلے دنوں ایک کانفرنس میں نیٹو ملکوں کے نمائندوں نے اسی عمل پر غور کیا کہ سائبر حملوں اورہیکرز سے کس طرح نمٹا جائے۔
 

شیئر: