Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جارجیا کے شہر میں کیبل کار سے روزانہ 4ہزار کانکنوں کی آمد ورفت

جارجیا کے شہر چیاتوا میں کانکن روزانہ زنگ لگی کیبل کار سے کانوں تک جاتے ہیں ۔ یہ کیبل کسی بھی وقت انتہائی بلندی سے زمین پر گر سکتی ہے۔ یہ کیبل 3.7میل تک لگے ہوئے ہیں جن سے یہ کیبل کار گزرتی ہیں اورروزانہ ہی ان سے 4ہزار مزدور ان کانوں میں جاتے ہیں۔ سوویت یونین نے کارکنوںکو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کیلئے یہ کیبل کار 1950 کے عشرے میں شروع کی تھیں۔ اسے سیاح بھی استعمال کرتے ہیں۔یہ پورا شہر پہاڑیوں پر بسا ہوا ہے اور وہاں گاڑیوں کی آمد ورفت انتہائی کم ہے۔ان پہاڑیوں میں مینگنیز کی کانیں ہیں جو 20ویں صدی کے اوائل میں دریافت کی گئی تھیں۔کانکنوں کو ان کانوں تک جانے کیلئے پیدل گھنٹوں سفر کرنا پڑتا تھا جس کے بعد سوویت یونین حکومت نے وہاں کیبل کار کا سلسلہ شروع کیا۔ ان مزدوروں کے گھر پہاڑی کے نیچے واقع ہیں۔ ان کیبل کار کو مینگنیز پہاڑوں سے نکال کر نیچے تک لانے میں استعمال ہوتا ہے۔

شیئر: