Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام میں خواتین کے حقوق وفرائض

اسلام میں عورتوں کے حقوق:
اسلام نے اس بات کا پور اخیال رکھا ہے کہ کسی عورت کے ساتھ صرف عورت ہونے کی بنیاد پرناانصافی نہ ہونے پائے۔نہ اس کی صلا حیتیں کچلی جائیں اور نہ اس کی شخصیت کو دبا یا جائے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وا?لہ وسلم نے کوشش کی کہ اسلام نے انسانوں کو جو حقوق دیے ہیں ان سے مردبھی واقف ہوں اور عورتیں بھی۔ دونوں اپنے حقوق حاصل کریں اور اپنے اپنے فرائض کو اپنے دائرہ اختیار میں بخوبی ادا کریں۔حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیںکہ’’عورتوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وا?لہ وسلم سے کہا کہ ا?پ کے حضورمیں ہمیشہ مردوں کا ہجوم رہتا ہے اس طرح ہم خاطر خواہ ا?پ سے استفادہ نہیں کر پاتیں۔ چنانچہ ا?پ ? ایک وقت متعین کر کے ان کے پاس تشریف لے گئے۔ وعظ ونصیحت فرمائی اور انہیں نیک کا موں کا حکم دیا۔ پھر ا?پ ?نے مسجد میں عورتوں کے لیے الگ وقت مقرر کیا جس میں عورتیں ا?پ ?سے ا?کر مختلف مسائل پر گفتگو کر تیں۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کو مسجد میں ا?کر نماز اداکرنے کی اجازت دی اور فرمایا کہ’’مسلمان عورتوں کو مسجد میں ا?نے سے مت روکو۔‘‘اسلام نے مرد اور خواتین کوباہم ایک دوسرے کے ولی اور نیکی کے کاموں میں معاون قرار دیا ہے۔ چنانچہ قرا?ن مجید میں اللہ کا فرمان ہے :’’مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے دوست اور معاون ہیں۔اچھے کام کی تلقین کرتے ہیں اور برے کام سے روکتے ہیں۔ نماز قائم کرتے ہیں ،زکوٰ? دیتے ہیں ،خدا اور اس کے پیغمبر کی اطاعت کرتے ہیںآا?ج اسلام کو بد نام کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ خواتین کو ان کے حقوق سے واقف کرایا جائے تاکہ وہ انہیں جانیں۔ ا?ج خواتین کا دین اور شریعت کے سلسلے میں علم بہت محدود ہے اس لیے عائلی مسائل کھڑے ہوگئے ہیں اور اسی وجہ سے خواتین کا استحصال ہو تا ہے۔ عورت کو اسلام نے مختلف امور میں جو حقوق دیے ہیں ان کی فہرست طویل ہے البتہ مختصر طور پر ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔جائیداد میں حق اسلام کی روسے وراثت میں لڑکوں کی طرح لڑکیوں کا بھی حق ہے۔ قرا?ن مجید میں صاف صاف کہا گیاہے کہ ماں باپ کی وراثت میں لڑکیوں کا بھی حصہ ہے۔ اس طرح عورت بیٹی،بیوی، ماں وغیرہ مختلف حیثیتوں سے میراث میں حصہ دار قرار پاتی ہیں۔ اتناہی نہیں اسلام میں عورت کو جائیداد کوخرید نے اور بیچنے کاپورا اختیار ہے نیز پیسہ کمانے اور اسے اپنی مرضی کے مطابق خرچ کرنے کا بھی پورا حق حاصل ہے۔شادی میں مرضی کا حق اسلام شادی کے معاملے میں مرضی، پسند، محبت اور مفاہمت کوا?خری حدتک اہمیت دیتا ہے اور صحیح معنوں میں میاں بیوی کورفیق زندگی اور شریک زندگی کا درجہ دیتا ہے۔

شیئر: