Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ آسٹریلیا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں ہو گا

کنیبرا- - - آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 24 نومبر کو ایڈیلیڈ میں شیڈول سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا اور اس میں گلابی گیند استعمال ہو گی۔ گزشتہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیل کر نئی تاریخ رقم کی تھی اور رواں سال آسٹریلوی ٹیم کے دو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں، کینگروز ٹیم 24 نومبر کو پروٹیز اور اس کے بعد 15 دسمبر کو پاکستان کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلے گی۔ جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے پہلے گلابی گیند پر تحفظات ظاہر کئے تھے تاہم اب انہوں نے گلابی گیند کے ساتھ کھیلنے کی حامی بھر دی ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم اکتوبر کے وسط میں 2روزہ ڈے اینڈ نائٹ میچ سے دورہ آسٹریلیا کا آغاز کرے گی اور اس کے بعد ایک اور2 روزہ ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلے گی۔ جنوبی افریقی اے ٹیم کا اگست میں آسٹریلیا کے خلاف شیڈول 4 روزہ میچ بھی ڈے اینڈ نائٹ ہو گا۔

شیئر: