Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد کمپلیکس کا ٹھیکہ سعودی اوجر کو نہیں دیاگیا، العوفی

مدینہ منورہ(نیوز ڈیسک) کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد سالم العوفی نے واضح کیا ہے کہ سعودی اوجر کمپنی کو کمپلیکس چلانے کا 5 سالہ ٹھیکہ نہیں دیاگیا۔ اس حوالے سے اس کے برعکس جو دعوے کئے جارہے ہیں وہ سراسر غلط ہیں۔ افواہ سے زیادہ ان کی کوئی اہمیت نہیں۔ العوفی نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ بعض لوگ یہ دعوے کررہے ہیںکہ کنگ فہد کمپلیکس چلانے کا 5 برس کا ٹھیکہ سعودی اوجر کو دے دیاگیاہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ کمپنی کے ساتھ معاہدہ 2 ذی الحجہ 1437 ھ مطابق 3 ستمبر 2016ء کو ختم ہوچکا ہے۔ وزارت نے تحریری طور پر کمپنی کو اس سے مطلع کردیا ہے لہذا اب سعودی اوجر کے ساتھ کمپلیکس کا کوئی تعلق نہیں رہا۔ کمپلیکس نے کئی ماہ پہلے ٹینڈر جاری کیا تھا جس کیلئے 11 قومی کمپنیوں نے پیشکشیں بھجوائیں۔ 27 ذی الحجہ 1437 ھ کو ٹینڈر کھولے گئے ۔ جلد ہی مزید کارروائی ہوگی۔ پہلی کمیٹی اپنا کام کرچکی ہے ۔ دوسری اور تیسری کمیٹی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ابھی تک کسی بھی کمپنی کو ٹھیکہ نہیں دیاگیا۔

شیئر: