Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون نے اپنی بچی کوسزا کے طور پر گنجا کردیا

لندن .... یہاں آن لائن جاری ہونے والی ایک فوٹیج نے لوگوں میں زبردست سنسنی پھیلا دی ہے کیونکہ اس میں ایک معمر ماں نے اپنی بچی کو تہذیب سکھانے اور بزرگوں کی عزت کرنے کا طریقہ سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ وڈیو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ بچی غیر ارادی طور پر ایک ایسے شخص کو تنگ کررہی تھی جو سرطان کا مریض تھا اور ایک کنارے بیٹھا ہوا تھا۔ بچی اس کے پاس جاکر اسے مذاق کا نشانہ بناتی ہے اور طرح طرح سے اسے تنگ کرتی نظر آتی ہے۔ اچانک اسکی ماں کی نظر اس پر پڑی تو وہ آپے سے باہر ہوگئی اور اس نے بیٹی کو سزا دینے کا فیصلہ کیا اور الیکٹرک ریزر سے بچی کو گنجا کردیا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ کہاں کی وڈیو ہے تاہم اس میں ماں بیٹی دونوں ہی پرتگالی زبان بولتی نظر آرہی ہیں۔ وڈیو جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔ بیشتر لوگوں نے اسے بچوں کی تربیت کا طریقہ تسلیم کیا ہے تاہم کچھ لوگ یہ بھی کہتے نظر آئے کہ ماں نے کچھ زیادہ ہی کڑی سزا دیدی ہے۔

شیئر: