Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

البامہ میں ایک شخص نے بلوور کی مدد سے ہرن کو قابو کرلیا

 البامہ ....کہا جاتا ہے کہ یہاں رہنے والے ایک شخص کی عادت تھی کہ وہ اکثر صبح و شام کے وقت اپنے لان کی گھاس وغیرہ کو درست کرنے کیلئے مشین چلانے سے قبل درختوں سے گرنے والے پتوں کو بلوور کی مدد سے صاف کرتے تھے اور اس کے بعد گھاس کاٹنے کا عمل شروع ہوتا تھا۔ قریب ہی کوئی نر ہرن بھی موجود رہتا تھا جسے بلوور کی آواز اتنی پسند تھی کہ وہ اس کی کشش کی مدافعت نہیں کرسکتا تھا اور فوراً انکے لان میں پہنچ جاتا اور دھما چوکڑی مچاتا۔ کئی بار انہوں نے ہرن کو لان سے بھگانے کی کوشش کی لیکن آخر کار انہیں یاد آیا کہ بلوور کی آواز سے شاید یہ خوش ہوجائے۔ چنانچہ انہوں نے ایک دن دھماچوکڑی مچانے والے اس ہرن کو قابو کرنے کیلئے بلوور کا استعمال کیا اور وہی ہوا جس کا خیال انہیں آیا تھا۔ ہرن بلوور کے قریب آکر نہ صرف اسکی آواز سنتا رہا بلکہ اس سے نکلنے والی ہوا سے بھی لطف اندوز ہوتا رہا۔ اس موقع کی دلچسپ وڈیو بلون اوے کے نام سے جاری ہوئی ہے اور اپنے اجراءکے صرف چند گھنٹے میں 50لاکھ افراد اسے اب تک دیکھ چکے ہیں۔ 

شیئر: