Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسان کی زندگی میں عمل دخل کرنے والے، جنات

ام عدنان قمر ۔ الخبر

اللہ تعالیٰ نے جنات کویہ طاقت بھی عطا فرمائی ہے کہ مثلاً انسان کے مکانات اور جائداد کے ساتھ کھلواڑ اور ان کو نقصان پہنچانا جیسے آگ لگا دینا ، سامان الٹ پلٹ کرینا اورگھر پر پتھر برساناوغیرہ،یہ امرِ واقع ہے لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے۔اس سلسلہ کے بعض سچے واقعات میں سے ہی ایک یہ بھی ہے جو ذیل میں ہے: ایک سعودی شہری منیف حربی، جو ریاض کے مشرقی محلہ ’’ نسیم‘‘ کا رہنے والا ہے ، بغیر کسی ظاہری سبب کے اس کے گھر کے ہر کونے میں آگ بھڑک اٹھتی تھی مگریہ شخص اوردیگر حاضرین اور فائربریگیڈ کا عملہ مل کر بھی اس گھر میں آگ بھڑکنے کی کوئی وجہ بیان نہیں کرسکے جبکہ یہ آگ اتنی شدید تھی کہ اگر اللہ تعالیٰ کی مہربانی نہ ہوتی تو وہ اس کی زندگی کو جہنم بنادیتی لہٰذا جب آگ کے لگنے کا کوئی سبب نہیں ملا تو بات واضح ہے کہ یہ کام صرف اور صرف جن کا تھا (جریدہ المسلمون)۔ اور کبھی ایسا بھی ہو تا ہے کہ گھر کے اندر کہیں کہیں خون کے چھینٹے نظر آتے ہیں۔یہ کام جادو گر، جنّ کے ذ ریعے کرواتا ہے اور کبھی سر کے کچھ حصہ سے بال کاٹ لئے جاتے ہیں اور اس کو پتہ نہیں لگتا، اسی طرح گھرو ںکے اندر بند الماری میں سے کپڑ و ں کا کچھ حصہ کٹ جانا ، پیسے اور زیورات کا چوری ہوجانا وغیرہ ان سب کاموںکو جن سرانجام دیتے ہے ۔

جن کی حاضری کی علامات : جن کے انسانی جسم میں حاضر و ظاہر ہو نے کی بعض علاماتیں ہیں جن میں سے مریض کااپنی آنکھوں کو بند رکھنا ، نگاہیں جھکی ہوئی ہونا ، ہاتھوں کو آنکھوں پر رکھ دینا،سر یا سینے یا پھر معدے میں اچانک درد کا شروع ہوجا نا ،ہاتھ پاؤں کا سن ہو جا نایا جسم کے کسی حصہ کا بے جان ہو جانا یا جسم اور اعضاء میں کپکپی کا شروع ہوجانا ۔ چیخ وپکار کرنا اور اپنے نام کی صراحت و وضاحت کرنا وغیرہ ۔ روحانی وطبی علاج : ادویات سے بیماریوں کا علاج تو محض ایک جائز وسیلہ ہے ۔اصل بات تو اللہ تعالیٰ کا امر ہے ۔اگر امرِ الہٰی نہیں تو شفا حاصل نہیں ہوسکتی لہٰذا بنیادی بات تو ایمان کی ہے ۔اگر آپ کا ایمان اللہ تعالیٰ کی ذات پر مضبوط ہے تو اس قسم کے تمام امراض کا علاج اللہ تعالیٰ کے کلامِ پاک میں موجود ہے لہٰذا علاج بھی ہم اسی سے شروع کرتے ہیں کیو نکہ قرآنِ کریم ہر مسلمان کے گھر میں ہوتا ہے ،سب سے پہلے آپ ’’أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ مِنْ ہَمْزِہٖ وَ َنفْخِہٖ وَ نَفْثِہٖ ،بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ‘‘پڑھیں اور پھر سورۃ الفاتحہ ، سورۃ البقرہ کی پہلی5 آیات ، سورۃ البقرہ کی آیات 102،163،164،آیت الکرسی اور آخر ی 2آیات کے علاوہ سورہ آل عمران کی آیات 18،19، سورۃ الاعراف کی آیات 54تا 56 پھر اسی سورت کی آیات117 تا 122کو بار بار پڑھیں ، پھرسورہ یونس کی آیات79تا82، سورۂ طہٰ آیات 39،65،69، سورۃ المؤمنون کی آخری 4 آیات، سورۃ الصافات کی آیات1،15، سورۃ الاحقاف کی آیات29 تا33،سورۃ الرحمن کی آیات 33 تا36،سورۃ الحشرکی آیا ت 21 تا24، سورۃ التغابن کی آیات 14،15، سورۃ الجن کی آیات 1تا9،سورۃ القلم کی آیت 51، سورۃ الاسراء (بنی اسرائیل) کی آیت 82، سورۃ الکافرون، سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس 3,3مرتبہ۔ ان آیات اور سورتوں کو حسب ِ ضرورت صبح و شام یا دن میں کسی بھی وقت پڑ ھ کر مریض کے سر پر ہاتھ رکھ کر دم کریں اور اگر وہ مریضہ ہے اور غیر محرم ہے تو اس کا یا اس کے کسی محرم کا ہاتھ رکھوا کر دم کریں ۔

شیئر: