Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل اسکولوں سے فلسطینیوں کو دہشتگرد قرار دینے والی کتابیں خارج

جدہ ( نیوز ڈیسک ) سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسکولوں نے فلسطینیوں کو دہشتگرد قرار دینے والی کتابیں کور س سے ہٹا دیں۔ ابتداء میں مذکورہ کتابیں کور س میں شامل کر دی گئی تھیں ان میں اسرائیل کے ناجائز قبضے کی فلسطینیوں کی طرف سے مزاحمت کو دہشتگردی سے تعبیر کیا گیا تھا ۔ وزارت تعلیم نے اس کتاب کے حوالے سے اپنی ذمہ داری یہ کہہ کر ختم کر لی کہ وزارت نے اس کی منظوری نہیں دی ۔ وزارت کے ترجمان مبارک العصیمی نے الحیاۃ اخبار کو بتایا کہ تمام غیر ملکی اسکولوں کی کتابیں باہر سے آتی ہیں اور وزارتِ اطلاعات و نشریات ان کی منظوری دیتی ہے ۔ کتاب تاریخ کی ہے اور نویں کلاس میں لگائی گئی تھی ۔ العصیمی نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل اور نجی اسکولوں پر یہ پابندی ہے کہ ان کے کورس میں شامل کوئی بھی کتاب مقررہ مضامین سے مختلف نہ ہو ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ غیر ملکی اسکولوں کی خلاف ورزیوں کا فیصلہ کرنے کیلئے ایک اعلیٰ کمیٹی موجود ہے ۔ وہی ہر طرح کی خلاف ورزیوں پر غور و خوض کی مجاز ہے ۔ غیر ملکی اسکولوں کو خلاف ورزی پر متعدد سزائیں دی جا سکتی ہیں ۔ نوٹس، 50ہزار ریال تک جرمانہ اور اسکول لائسنس کا خاتمہ سزائوں میں شامل ہے ۔

شیئر: