Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارا پواکی پابندی میں 9ماہ کی کمی

لوزین، فرانس - - - کھیلوں کی سب سے بڑی عدالت نے ڈوپنگ کے سبب پابندی کا شکار روس کی عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار ماریہ شارا پوا کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی سزا 2سال سے کم کر کے 15 ماہ کردی ہے۔کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کے اس فیصلے کی روشنی میں شارا پوا آئندہ سال اپریل میں فرنچ اوپن سے قبل ٹینس کی دنیا میں واپسی کر سکیں گی۔ٹینس اسٹار نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کے خوشگوار ترین دنوں میں سے ایک ہے اور ٹینس کی دنیا میں واپسی کی انتہائی شدت سے منتظر تھی۔شارا پوا نے کہا کہ مجھے ٹینس سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے اور میں اسے کھو چکی تھی۔میں اب ان دنوں کا شدت سے انتظار کر رہی ہوں جب میں کورٹ میں واپس آ سکوں گی۔5 مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپیئن اور سابقہ عالمی نمبر ایک روسی کھلاڑی کا رواں سال جنوری میں ہونے والے آسٹریلین اوپن کے دوران ممنوعہ دوا میلڈونیم کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد عالمی ٹینس فیڈریشن نے ان پر2 سال کی پابندی عائد کردی تھی۔ شارا پوا نے اس ممنوع دوا کے استعمال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلے 10 سال سے وہ میلڈونیم کا استعمال کرتی رہی ہیں اور اپنی غلطی پر مداحوں سے معافی مانگی تھی۔ اسپورٹس کی سب سے بڑی اتھارٹی کورٹ آف آربیٹریشن فار اسپورٹس (سی اے ایس) نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی رولنگ پر اپنا فیصلہ سنایا۔

شیئر: