Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو نے ہوٹل کھول لیا، دیگر ملکوں میں شاخیں قائم کرینگے

پرتگال - - - -موجودہ دور کے سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رنالڈو نے ہوٹل انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا۔ لزبن میں سی آر سیون ہوٹل کا افتتاح کردیا۔ چند ماہ قبل اپنے ملک کو یورو کپ کا تاج پہننے والے کرسٹیانو رنالڈو اب ہوٹل مالک کے روپ میں نظر آئیں گے۔ رنالڈو نے شہر مڈیرا کے بعد لزبن میں82کمروں پر مشتمل سی آر سیون کے نام سے ہوٹل کھول لیا ہے جو انکے نام کے ابتدائی الفاظ اور شرٹ نمبر کی نشاندہی کرتا ہے۔ افتتاح کے موقع پر31 سالہ فٹبالر نے کہا کہ زندگی کا مقصد صرف فٹ بال نہیں۔ ایک نہ ایک دن فٹبال کی دنیا کو خیرباد کہنا ہوتا ہے۔میں ہمیشہ سے ہوٹلنگ بزنس میں آنا چاہتا تھا۔اسلئے یہ ہوٹل میرے مستقبل کی آمدنی کا ذریعہ ہوگا۔ فٹبال کی دنیا میں قدم رکھتے ہی کرسٹیانو رنالڈو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ کرسٹیانو رنالڈو آئندہ برس میڈرڈ اور نیویارک میں بھی ہوٹل کی شاخیں کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے نئے ہوٹل کے گراؤنڈ فلور پر ایک میوزیم بھی موجود ہے۔ یاد رہے کہ پرتگالی حکومت نے رونالڈو کے نام پر ایک ایئر پورٹ کا نام بھی رکھ دیا ہے۔ رونالڈ کی کپتانی میں پرتگال نے یورپین چیمپئن شپ جیتی تھی۔

شیئر: