Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ویمنز ہاکی ٹیم نے کمبوڈیا کو 11-0سے ہرادیا

لاہور - - - قومی ویمن ہاکی ٹیم نے ایشین ہاکی فیڈریشن کپ میں اپنے دوسرے میچ میں کمبوڈیا کو یک طرفہ مقابلے میں 0-11سے شکست دے دی۔مائرہ صابر نے5 گول کئے۔ ہاف ٹائم تک پاکستانی ٹیم کو 6-0کی برتری حاصل تھی۔ گول کرنے والی کھلاڑیوں میں مائرہ صابر سر فہرست رہیں جنہوں نے مجموعی طور پر5 گول کئے جبکہ عشرت عباس نے 2، افشاں نورین، حنا پرویز، حنا کنول اور کلثوم شہزادی نے ایک ،ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

شیئر: