Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رولر کوسٹر سے گردے کی پتھری ختم ہونے کا امکان

مشی گن.....مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی ڈپارٹمنٹ آف ا سٹیوپیتھک کے مشہور پروفیسر ڈاکٹر ڈیوڈ وارٹنجر کا کہناہے کہ رولر کوسٹر کی سواری کرنے کے دوران یہ بھی ممکن ہے کہ گردے کی پتھری نکل جائے۔ انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ ا سٹیوپیتھک سپیشلٹیز میں شائع کیا ہے۔ پروفیسر کا کہنا ہے کہ رولر کوسٹر کے آگے بیٹھنے سے تقریباً 16فیصد چانس ہوتا ہے کہ پتھری نکل جائے جبکہ پیچھے بیٹھنے سے کامیابی کے چانسز 4 فیصد مزید بڑھ جاتے ہیں۔ 

شیئر: