Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برج خلیفہ سے آئی فون 7پھینکنے والا غیر ملکی شہری گرفتار

د بئی .... دبئی پولیس نے برج خلیفہ سے آئی فون 7پھینکنے والے شخص کو گرفتارکر لیا ہے۔ ایک یوکرینی شہری نے برج خلیفہ کی 148ویں منزل سے آئی فون 7نیچے پھینک کر اسکی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جس کے بعد اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔لوگوں نے سوشل میڈیا پر وڈیو دیکھ کر کہا کہ پھینکا گیا فون نیچے کسی راہ گیر کو لگ سکتا تھا جس سے وہ زخمی ہو جاتا اگر کسی کے سر میں لگتا تو اسکی موت بھی واقع ہو سکتی تھی ۔پولیس نے متعلقہ شخص کو سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔یوکرینی شہری نے پولیس کے ساتھ وعدہ کیا کہ آئندہ ایسی حرکت نہیں کرے گا جس کے بعد پولیس نے اسے وارننگ دے کر رہا کر دیا ۔

شیئر: