تازہ ترین



سیکشن: خبریں

واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کے دوران ہندوستانی جوان گرپڑا

shadow

     لاہور ..... واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں پریڈ کے دوران ہندوستان کی بی ایس ایف کا جوان گر پڑا۔ نجی ٹی وی پر دکھائی گئی ویڈیو کےمطابق ہندوستان کی سرحدی فورس بی ایس ایف کا اہلکار معمول کی پرچم کشائی کی تقریب کے دوران پاکستان رینجرز کے جوان کے سامنے سلیوٹ کرتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر پڑا۔ہندوستانی جوان کے گرنے کے واقعات ماضی میں بھی متعدد مرتبہ ہوچکے ہیں تاہم اس مرتبہ جبکہ پاک ہند سرحدوں پر کشیدگی عروج پر ہے بی ایس ایف کے اہلکار کا اس طرح گرناہند کےلئے شر مندگی کا باعث بن گیا۔واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے کےلئے آنےوالوں نے بی ایس ایف جوان کے گرنے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔

1