تازہ ترین



سیکشن: خبریں

کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا،ڈی جی رینجرز


 

shadow

    کراچی ....کراچی کے علاقے عزیزآباد میں نائن زیرو کے قریب سے حساس اداروںکی نشاندہی پرپولیس نے کارروائی کرکے مکان سے نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔ اسلحے میں اینٹی ایئر کرافٹ، اینٹی ٹینک،ایس ایم جیز، کلاشنکوف سمیت ،ہزاروںگولیاںاور دیگر ہتھیار شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کی تاریخ میں اتنی بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلحہ ایک سیاسی جماعت کے گرفتار کارکنوں کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا۔ مکان 2سال سے بند پڑا تھا۔ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔ کراچی پولیس چیف مشتاق مہرنے کہاہے کہ مکان سے برآمد اسلحہ بھتا خوری اور دیگر جرائم سے کمائے گئے پیسوں سے خریدا گیا اسلحہ 9اور10 محرم کواسلحہ دہشت گردی میں استعمال کیاجانا تھا۔ بلٹ پروف جیکٹس، سرکاری اور نیٹوکااسلحہ شامل ہے۔اسلحے کی خریداری میں بڑے نام آرہے ہیں۔تحقیقات کررہے ہیں کہ مکان کتنے عرصے سے بندتھا۔اسلحے کے فارنسک ٹیسٹ کرائے جائیںگے۔بڑی تعدادمیں اسلحہ ملاہے۔گنتی جاری ہے۔کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کو10 لاکھ روپے انعام دیاجائے گا۔ مشتاق مہر نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ صبح5بجے عزیز آباد نائن زیرو کے قریب بند مکان سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر چھاپہ مارا گیا۔ گرفتار ملزم کے بیان کے مطابق یہ اسلحہ ایک سیاسی جماعت کا تھا۔ مشتاق مہر سے سوال کیا گیا کہ اسلحہ کس سیاسی جماعت کا ہے تو انہوں نے کہا کہ جب عزیز آباد بول دیا۔ نائن زیرو کہہ دیا تو پھر نام لینے کی کیا گنجائش رہ جاتی ہے۔ اس علاقے میں کوئی اور پارٹی ہے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلحہ بھتہ خوری اور چائنا کٹنگ کے پیسے سے خریدا گیا ۔ لندن میں مقیم افراد ”را“ اور جنوبی افریقہ نیٹ ورک کے لوگ ملوث ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 8ماہ کے دوران اس مکان میں کوئی نہیں آیا۔ اسلحہ کی منتقلی سے متعلق تفتیش کررہے ہیں۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ نائن زیرو کے قریب سے اسلحہ کی برآمدگی کا سہرا پولیس کو جاتا ہے ۔اسلحہ برآمد کرکے شہر کو بڑی تباہی سے بچایا ہے۔ ڈی جی رینجرز میجر نے ڈی آئی جی ویسٹ گلبرگ آفس کا دورہ کیا اور وہاں عزیز آباد سے برآمد ہونے والے اسلحہ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پولیس افسران نے برآمد ہونے والے اسلحہ سے متعلق ڈی جی رینجرز کو بریفنگ دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلحہ کی برآمدگی پر پولیس مبارکباد کی مستحق ہے۔

1