تازہ ترین



سیکشن: خبریں

ٹریکٹر ٹرالی کیس: شیریں مزاری کی درخواست خارج


 

shadow

    اسلام آباد.....اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کے خلاف شیریں مزاری کی درخواست خارج کردی۔ درخواست گزار کے وکیل شعیب رزاق قانونی نکات پر دلائل نہ دے سکے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ پارلیمانی کارروائی عدالت میں زیر بحث نہیں لائی جا سکتی۔ جس پر شریں مزاری کے وکیل نے کہاکہ اسپیکر کو بھی اس حوالے سے درخواست دی گئی تھی مگر انہوں نے خواجہ آصف کے خلا ف کوئی کارروائی نہیں کی۔ عدالت انسانی حقوق کے معاملات میں مداخلت کر سکتی ہے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کس طرح عدالت انسانی حقوق کے معاملات میں مداخلت کر سکتی ہے۔ قانونی نکات پر دلائل نہ دینے پر عدالت نے شیریں مزاری کی درخواست خارج کر دی ۔یاد رہے خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران مداخلت پر اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” اسپیکر صاحب اس ٹریکٹر ٹرالی کو چپ کرائیں“۔

1