Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں وائٹ واش کردیا

ابو ظبی(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان نے تیسرا اور آخری ون ڈے 136رنز سے جیت کر ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کردیااور عالمی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پرآگیا پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں اظہر علی اور بابر اعظم کی سنچریوں کی بدولت 6وکٹوں کے نقصان پر308رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 44ویں اوور میں 172رنز پر آؤٹ کردیا۔ ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اظہر علی اور شرجیل خان نے ٹیم کو 85 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم شرجیل خان 38 رنز بنا کر بین کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے جبکہ دورہ انگلینڈ سے آؤٹ آف فارم رہنے والے قومی کپتان کو سیریزکے پہلے دونوں ون ڈے میں کمزور کارکردگی کے باعث ٹیم میں اپنی جگہ خطرے میں دکھائی دی تو تیسرے میچ میں ان کا بلا بھی رنز اگلنے لگا اور لگاتار 2 میچوں میں سنچریاں بنانے والے بابر اعظم کے ساتھ تیسری وکٹ کے لئے شاندار شراکت داری قائم کی۔ اس دوران اظہر علی نے اپنی سنچری اسکور کی اور بابر اعظم بھی اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھتے ہوئے تیسر ی سنچری اسکور کی۔21 سالہ نوجوان بیٹسمین بابر اعظم تیسری لگاتار سنچری کرکے ایک روزہ میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے۔ بابر اعظم نے سعید انور اور ظہیر عباس کا مسلسل 3 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کیا۔ تیسری سنچری بنانے کے ساتھ ہی 3 میچوں میں ان کا اسکور 360 ہوگیا جو کسی بھی بیٹسمین کا ایک سیریز میں سب سے زیادہ اسکور ہے۔ بابر اعظم مسلسل 3 میچوں میں سنچری اسکور کر نے والے دنیا کے دوسرے بیٹسمین بن گئے اس سے قبل جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹسمین ڈی کوک نے ہند کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ سیریز میں شاندار کارکردگی کے دکھانے پر بابر اعظم کو مین آف دی میں میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔سرفراز احمد 24 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد نواز نے 3جبکہ وہاب ریاض نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کے اوپنر کریگ بریتھوائٹ نے 32رنز بنائے ،دنیش رامدین 37رنز بنا سکے۔ایون لیوس نے 22اور کپتان جیسن ہولڈر نے 26رنز بنائے۔ واضح رہے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی میں بھی وائٹ واش شکست سے دوچار کیا تھا۔

شیئر: