Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اظہر ون ڈے میں 3سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان

ابوظبی - - - -پاکستانی ٹیم کے کپتان اور اوپننگ بلے باز اظہرعلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں شاندار سنچری بنالی۔یہ ان کے کیریئر کی تیسری سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی اظہرعلی بطور کپتان 3 ون ڈے سنچریاں بنانے والے پاکستانی پلیئر بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے ملک کی طرف سے ون ڈے کرکٹ میں بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنانے کا انضمام الحق اور شاہد خان آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انضمام اور آفریدی نے دو، دو سنچریاں بنا رکھی تھیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میں اظہرعلی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کالی آندھی کے بولرز کی خوب دھنائی کی اور شاندار سنچری مکمل کی۔یہ ان کے کیریئر کی تیسری سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی وہ ون ڈے میں 3 سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اظہر نے بطور کپتان زیادہ بار اننگز میں 75 یا زائد رنز بنانے کا مصباح الحق کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ دونوں کپتانوں کو7، 7 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے، مصباح نے 83 اننگز جبکہ اظہر نے 28 اننگز کھیل کر یہ اعزاز پایا۔

شیئر: