Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹ کرکٹرز کو پرجوش کرکٹ کھیلنی چاہئے، کوہلی

نئی دہلی- - - - - ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ہمارے ٹیسٹ کرکٹرز کو پرجوش کرکٹ کھیلنی چاہئے کیونکہ اتنے لمبے فارم میں لوگوں کی دلچسپی ختم ہوتی جارہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ کے دوران کھلاڑیوں کو شائقین کے ساتھ گھلنا ملنا بھی چاہئے اور انہیں یقین دلانا چاہئے کہ وہ بھی کھیل کا حصہ ہیں۔ ایسا محدود اوورز کی کرکٹ میں تو ہوتا ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں کیوں نہیں ہوتا۔ ویراٹ کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں آئے ہیں جب ٹی ٹوئنٹی کے دور میں ٹیسٹ کرکٹ کیلئے شائقین کی تعداد کم ہورہی ہے۔

شیئر: