Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: غیر ملکی ٹیچروں کاہاوس الاونس کم کرنے کا فیصلہ

    کویت....معاشرتی خدمات کونسل نے غیر ملکی ٹیچروں کو دیا جانے والا ہاوس الاونس 150دینار سے کم کرکے 60دینار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقامی اخبار الوطن کے مطابق ایک کویتی ٹیچر نے وزارت تعلیم سے مطالبہ کیا جاتھا کہ مقامی ٹیچروں کو بھی غیر ملکیوں کی طرح 150دینار ہاوس الاونس دیا جائے۔واضح رہے کہ کویتی ٹیچروں کو 60دینار ہاوس الاونس دیا جاتا تھا۔ وزارت تعلیم نے معاشرتی خدمات کونسل کو مطالبے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی جس پر کونسل نے غیر ملکی ٹیچروں کا ہاوس الاونس کویتی ٹیچروں کے مساوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

شیئر: