Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹنگ میں بابر اعظم اور بولنگ میں محمد نواز سر فہرست

لاہور- - - -پاکستان اورویسٹ انڈیز کے مابین امارات میں ہونے والے 3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان نے نہ صرف 3-0سے فتح حاصل کی بلکہ اس کے بلے باز اور بولر زبھی پرفارمنس کے حوالے سے سر فہرست رہے ۔قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم بیٹنگ میں اور محمد نواز کا بولنگ میں پرفارمنس کے حوالے سے پہلا نمبر تھا ۔ بیٹنگ میں بابر اعظم نے 3 ون ڈے میچز میں 120کی اوسط سے 360رنز بنائے جس میں 3 سنچریاں بھی شامل ہیں ۔سرفراز احمد دوسرے نمبر پر رہے انہوں نے 3ون ڈے میچز میں 119رنز بنائے جس میں ایک نصف سنچری شامل ہے ۔ویسٹ انڈیز کے سیموئل تیسرے نمبر پر رہے جنھوں نے3 ون ڈے میچز میں 116رنز بنائے ۔بولنگ میں محمد نواز نے 3 میچوں کی3 اننگز میں 17.28کی اوسط سے 7وکٹیں حاصل کیں ۔وہاب ریاض دوسرے نمبر پر رہے ۔انہوں نے 3 میچوں میں 5وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے جوزف نے 3میچوں میں چار وکٹیں حاصل کیں ۔

شیئر: