Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیگڑھ کے مختلف مقامات پر 3 افراد قتل

نئی دہلی( اجمل حسین)اترپردیش کے علی گڑھ شہر میں الگ الگ مقامات پر معمولی بات پر 3 افراد کوقتل کردئے جانے سے پولیس اور انتظامیہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کی شام ضلع کے ٹپل علاقے میں معمولی جھگڑے کی وجہ سے کھندیہا گاؤں میں کلو شرما نام کے ایک شخص کو پپو نے گولی مار دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔ دوسرا واقعہ وجے گڑھ علاقے کے خرم نگر میں پیش آیا جہاں 60سالہ جے پال سنگھ کا گاؤں والوںسے معمولی بات پر کہا سنی ہو گئی جس نے ہاتھا پائی کا رخ اختیار کر لیا اور جے پال شدید زخمی ہو گیا۔ اسے نازک حالت میں اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ تیسرا واقعہ خیر علاقے کے رنجیت گڑھی کا ہے جہاں گھرمیں سورہے25سالہ راجیندرکو نامعلوم بندوق برداروںنے گھر میں گھس کر گولی مارکر ہلاک کر دیا۔

شیئر: