Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم عالمی مقابلوں میں شرکت کریگی

اسلام آباد - - --6 رکنی قومی ٹیم عالمی اور کامن ویلتھ یوتھ ، جونیئر ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی،پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو محمد عمران بٹ نے بتایا کہ عالمی اور ویلتھ یوتھ ،جونیئر ویٹ لیفٹنگ چیمپیئن شپ 20 سے 30 اکتوبر سے ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے ویٹ لیفٹرز شرکت کریں گے،انہوں نے کہا کہ یوتھ عالمی چیمپئن شپ 20 سے 25 اکتوبر تک جبکہ کامن ویلتھ یوتھ اینڈ جونیئر چیمپیئن شپ 26 سے 30 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔3 رکنی قومی ٹیم یوتھ عالمی اینڈ کامن ویلتھ چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی جن میں طلحہ طالب 62 کلوگرام جس نے سمویا یوتھ گیمز 2015 ء میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ قومی چیمپیئن فرحان امجد 77 کلوگرام میں اور محمد ثاقب سعید 85 کلوگرام جس نے کامن ویلتھ گیمز ہند 2015 ء میں سونے کا تمغہ حاصل کیا شامل ہیں۔3 رکنی قومی جونیئر ٹیم کا من ویلتھ چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی جن میں عبدالرحمن بٹ 85 کلوگرام نے ایشین یوتھ اور کامن ویلتھ جونیئر اینڈ یوتھ 2015ء سونے کے تمغے حاصل کئے اور محمد عبداللہ بٹ پلس 105 کلوگرام میں شامل ہیں شرکت کریں گے۔ان کھلاڑیوں کو قومی ہیڈ کوچ عرفان بٹ تربیت دے رہے ہیں ۔ان کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔

شیئر: