Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائیکل ریس مقابلہ فرانس کے آرناڈ نے جیت لیا

بیلجیئم - - -  بیلجیئم میں ہونے والی سائیکل ریس کا آخری مرحلہ فرانس کے آرناڈ نے جیت لیا ہے۔ بیلجیئم سائیکل ریس کے آخری روز رائیڈرز نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ دنیا بھر سے شریک سائیکلسٹس نے فیصلہ کن ا سٹیج میں اچھی کارکردگی کیلئے بھرپور محنت کی۔ فرانس کے آرناڈ ڈیمیئر نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے کم وقت میں فنش لائن عبور کی۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ4 گھنٹے ، 32 منٹ اور 4.28 سیکنڈ میں طے کیا۔ جمہوریہ چیک کے زینک اسٹائبر نے دوسری جبکہ بیلاروس کے یارگن رو لینڈ نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔

شیئر: