لاہور... لاہور کے فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب خوفناک دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد26 ہوگئی۔ان میں9 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکا ایک گاڑی کے اندر ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ پاک فوج کے دستے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق ایک گاڑی آکر رکی جس کے بعد زوردار دھماکا ہوگیا ۔قریب کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں آگ لگ گئی۔ ایک اطلاع کے مطابق حملے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فارنسک ماہرین نے دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے شواہد جع کرنا شروع کردئیے۔