Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤسے پہلا حج قافلہ روانہ

لکھنؤ- - - - -  اترپردیش سے عازمین حجاج کا پہلا قافلہ پیر کی صبح یہاں سے روانہ ہواجس میں 300عازمین کو خدا حافط کہنے کیلئے مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ اس بار خادم الحجاج کی شکل میں 150افراد کو حکومت مکہ بھیج رہی ہے جہاں وہ حجاج کی خدمت کریں گے اور انہیں جملہ سہولیات مہیا کرائیں گے۔ ان میں اکثریت سرکاری ملازمین کی ہے جن کو انگریزی اور عربی زبان کا بھی علم ہے۔

شیئر: