القدس۔۔۔قابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے سامنے قائم کردہ الیکٹرانک گیٹ ہٹا کر ان کی جگہ سی سی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسرائیلی جریدے ہارٹس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیلی کابینہ نے طے کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے سامنے الیکٹرانک گیٹ ہٹا لئے جائیں اور ان کی جگہ سی سی کیمرے نصب کردیئے جائیں ۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عمان میں اس کے سفارتخانے کے تمام کارکن تل ابیب واپس آگئے ہیں۔ واپس آنیوالوں میں اردنیوں کے قتل کا ذمہ دار سیکیورٹی افسر بھی شامل ہے۔ اطلاع یہ ہے کہ اسرائیل کے سفارتی عملے کو مسجد اقصیٰ کے سامنے الیکٹرانک گیٹ ہٹانے کے بدلے اردن سے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔