اسلام آباد...نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ وزیراعظم نوازشریف نے درخواست منظورکرلی۔ ذرائع کے مطابق عبدالباسط فارن سروس میں سینیئر ترین افسر ہیں۔ انہیں جونیئرافسر کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی پر تحفظات تھے۔عبد الباسط نے آئندہ برس اپریل میں ریٹائر ہونا تھا۔ جرمنی میں بھی سفیر کے فرائض انجام دیے چکے ہیں۔