ممبئی------- اداکار فلمساز جان ابراہم کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ‘پرمانو-اسٹور¸ آف پوکھران’ کے ذریعے ناظرین کو بھرپور تفریح کا موقع ملے گا۔ جان کا کہنا ہے کہ فلم ‘پرمانو-اسٹور¸ آف پوکھرن’انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہے لیکن ساتھ ہی یہ ایک سچے واقعہ پر بھی مبنی ہے ۔’پرمانو-اسٹور¸ آف پوکھرن’ 1998 میں ہوئے جوہری ٹیسٹ پر مبنی ہے ۔ پوکھرن میں جوہری ٹیسٹ تب کیا گیاتھا جب مرکز میں قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے ) کی حکومت تھی اور وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی تھے ۔ جان سے جب پوچھا گیا کہ کیا یہ فلم کسی طرح سے اٹل بہاری واجپئی کو وقف ہے تو جان نے کہا، ”میرا خیال ہے کہ یہ ایک تفریحی فلم ہے ، اٹل جی ہمارے سب سے عظیم وزیر اعظم میں سے ایک تھے لیکن یہ ایک فلم ہے اورناظرین کو تفریح پیش کرناہے۔ ہم نہ توسیاسی ہیں اور نہ ہی ہم نے فلم میں کچھ ایسا دکھایا ہے جو ضرورت سے زیادہ سیاسی ہو، ہم نے صرف ایک انٹرٹینمنٹ فلم بنانے کی کوشش کی ہے ، لیکن یہ ہندوستان میں ہوئے ایک سچے واقعہ پر مبنی ہے ۔”بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلم دسمبر میں ریلیز ہوگی۔