Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد اقصیٰ کا مسئلہ جمعہ سے قبل حل ہونا ضروری ، اقوام متحدہ

ریاض۔۔۔۔مشرق وسطیٰ امن عمل کیلئے نیکولائے میلاڈینوف نے واضح کیا ہے کہ آئندہ جمعہ آنے سے قبل مسجد اقصیٰ کا دھماکہ خیز بحران حل ہوجانا چاہئے ۔اگر ایسا نہ ہوا تو حالات مزیدبگڑیں گے۔ بحران قدیم القدس کے احاطے سے نکل کر دیگر علاقوں کو بھی اپنی زد میں لے لے گا۔انہوں نے یہ بیان سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس کے بعد دیا ہے۔ سلامتی کونسل کا اجلاس مصر سویڈن اور فرانس کی درخواست پر منعقد ہوا تھا۔

شیئر: